پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان کھلم کھلا پاکستان دشمنی ہے:سجاد نذیر
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو پاکستان کو امداد نہ دینے کیلئے خط لکھنے کا اعلان کھلم کھلا پاکستان دشمنی ہے۔یہ جماعت نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو۔پہلے اس جماعت نے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا۔