قومی اسمبلی کا اجلاس کسی کی ذاتی انا ، ضد کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے:سید علی حیدر گیلانی
لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کسی کی ذاتی انا اور ضد کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔ایوان صدر کو ایک مرتبہ پھر جمہوریت کش اقدامات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ صدر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 91 انہیں مقررہ وقت کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا پابند کرتا ہے۔