مہنگائی کے اس دور میں ویلفیئر کا کام کرنا جہاد ہے:ڈاکٹر محمد اسحاق
سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) رحمانی ویلفیئرٹرسٹ پاکستان یونٹ تحصیل سانگلہ ہل کے صدرڈاکٹراسحاق رحمانی نے محلہ اقبال پورہ میں رحمانی ویلفیئرٹرسٹ کے سلائی سنٹرکاوزٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کے اس مہنگائی کے دورمیں غریب عوام کیلئے ویلفیئرکاکام کرنابہت بڑاجہادہے اورعبادت سے کم ناہے اور صدقہ جاریہ بھی ہے۔اس موقع پر محمد اکرام، محمد ارشاد،ڈاکٹرمختار،عبدالستاراورایم نوازتبسم بھی موجودتھے، صدر ڈاکٹراسحاق رحمانی نے مزیدکہاکہ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے پورے پاکستان میں بھی یونٹ مختلف پراجیکٹ صدررحمانی ویلفیئرٹرسٹ پاکستان چوہدری طارق محمودکی سرپرستی میں کام کررہے ہیں۔