کامونکی:مختلف وارداتوں میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی پانچ مختلف وارداتوں میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات نواحی گاؤں ٹھٹھہ گلاب سنگھ کا محمد شریف اپنی اہلیہ شگفتہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور واپس آرہا تھا کہ موضع مچھرالہ کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے دو لاکھ روپے ،طلائی زیورات چھین لئے۔ کیری ڈبہ سوار قلعہ دیدار سنگھ کے عبدالرحمن کو بھی فیملی سمیت ملزمان نے ایک لاکھ پچیس ہزارروپے،تین تولے طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لئے اور فرار ہوگئے۔مصطفی آباد کا محمد عتیق موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موڑ ایمن آباد کے قریب تین ڈاکو تین ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔کسوکی روڈ کا حسنین سیف اپنی موبائل شاپ پر بیٹھا کہ تین ڈاکوگاہک کے روپ میں گھس کر حسنین سے سات ہزارروپے،چھ عدد نئے موبائل فون اور گاہک محسن سے پندرہ سو روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔محلہ رسولنگر کے محمدنبیل کا بھائی ہڑڑ روڈ پر خریداری کرکے آرہا تھا کہ تین ڈاکو موٹر سائیکل اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔جبکہ غلہ منڈی کے محمد عرفان کے سیلز مین ڈیرہ امیر افضل کا احمد اور رسولنگرکا محمدعزیز رکشہ پربسکٹ سپلائی کرنے جارہے تھے کہ محلہ حبیب پورہ کے نزدیک دو ڈاکو 93ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔