• news

8 فروری عوام کیساتھ مذاق کا دن تھا قوم کا 50 ارب خرچ کیا گیا:عمر فاروق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ضلعی نائب امیرجماعت اسلامی عمر فاروق گیلانی،ٹکٹ ہولڈر پی پی59 امیر زون خرم سلیم کھوکھر نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات جھرلو تھے۔8 فروری عوام کے ساتھ مذاق کا دن تھا۔ اس پر قوم کا 50 ارب روپے خرچ کیا گیا۔ قوم ان مذاق کرنے والوں کو قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ تمام تر دھاندلی کے باوجود جماعت اسلامی نے ماضی کی نسبت دوگنے ووٹ لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون 59 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمولانا الیاس اظہر، پروفیسر اللہ دتہ و دیگر بھی موجود تھے۔ خرم سلیم کھوکھر نے کہا کہ جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے کہ یہ انتخاب دھاندلی زدہ ہے۔ بدترین دھاندلی اور زرو زبردستی سے نتائج کو تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔ جماعت اسلامی اس الیکشن اور نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔  ہارنے والے تو پریشان ہیں جیتنے والے اس سے بھی زیادہ پریشان ہیں۔ فارم45 اور 47 کے تضادات سب کے سامنے ہیں الیکشن کمیشن آزادانہ منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا اور اپنی آئینی ذمہداری پوری نا کر سکا۔ سابقہ روایات کی طرح اس بار بھی نتائج عوامی راے کے بر عکس ہیں پاکستان کے تمام بحرانوں کا حل صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی ہیں۔  ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی راے کا من و عن احترام کیا جاے۔چیف الیکشن کمشنر کے استعفی اور سپریم کورٹ کی سطح پر عدالتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن