• news

 پتنگ بازی جان لیوا کھیل اور معصوم جانوں کا قتل عام ہے : ایاز سلیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)  پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائیاں عمل میں لائیں۔ پولیس نے پچھتر مقدمات کا اندراج کر کے چار کس پتنگ فروش،دو کس پتنگیں بنانے والے اورانہتر پتنگ باز گرفتارکئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے چھ ہزار سے زائد مختلف رنگوں کی پتنگیں اور سینکڑوں ڈور کی گوٹیں پنے برآمد۔دورانِ تفتیش پتنگ فروشوں اور پتنگیں بنانے والوں نے انکشاف کیا کہ عرصہ دراز سے اس مکرو ہ دہندے میں ملوث ہیں اور بسنت کے قریب آتے ہیں بڑے پیمانے پر مال خرید کر لاتے ہیں اور پتنگیں اور ڈور بنا کر مختلف علاقو ں میں سپلائی کرتے ہیں ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ اِنسانی جانوں کی حفاظت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔پتنگ بازی جان لیوا کھیل اور معصوم جانوں کا قتل عام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن