• news

کندھے کی انجری، لاہور قلندرز کے حارث رؤف پی ایس ایل سے آؤٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر حارث رؤف کندھے کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 9کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر حارث رؤف میچ کے اختتام لمحات میں کراچی کنگز کے بیٹر حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ سی ٹی سکین بھی کروایا گیا تھا۔لاہور قلندرز کی فرنچائز کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل نے مشاورت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں صحت یاب ہونے کیلئے 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بحیثیت ٹیم ہم حارث رؤف کی انجری پر بہت افسردہ ہیں، حارث نے کنگز کیخلاف شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن جلد صحتیاب ہوجائیں گے، مجھے انکی چوٹ کی نوعیت کا علم نہیں لیکن کرکٹر کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے کندھے کی انجری کا سکین مکمل کر لیا گیا تاہم میڈیکل پینل فاسٹ باؤلر کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔ ٹیم کے ترجمان کے مطابق میڈیکل ٹیم حارث رئوف کو مانیٹر کر رہی ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ حارث روف ہمارے بائولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے۔ حارث روف کی کمی محسوس کی جائے گی ۔حارث روف کو بڑی انجری نہیں ہوتی ہڈی ٹوٹی ہے ۔ پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ۔مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی ۔ فرنچائز کیلئے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بائولر ہے ۔ مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن