• news

موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ میں آج سراج پارک شاہدرہ ٹاؤن میں ڈیوٹی دیگا

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ میں آج بروز پیرسراج پارک شاہدرہ ٹاؤن، منگل کو گڑھی شاہو،بدھ کو ان سائیڈ قربان لائنز اور جمعرات کوہال روڈ موجود ہوگا۔دوسری شفٹ آج بروز پیرشاہدرہ چوک، منگل کو مغلپورہ،بدھ کو دھرمپورہ پل گڑھی شاہو جبکہ بروزجمعرات کولکشمی چوک اپنے فرائض انجام دے گا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ موبائل خدمت مرکز کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن