پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے مزید 13لاکھ 72ہزار روپے جاری
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیںجس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 6 پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے 13 لاکھ 72 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی نے کیسز کی منظوری دی تھی۔