• news

بھارت کو پاکستان کیخلاف ہر محاذ پر ناکامی ہوگی:قمر الزماں بابر

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ سمگلروں کی لڑائی کو پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے جو ہمیشہ ناکام رہا ہے ۔بھارت کو پاکستان کیخلاف سازشیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ پاکستان ہر محاذ پر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کسی بھی احمقانہ جارحیت سے پہلے  27 فروری کو نہ بھولے۔کشمیر کی آزادی کی تحریک بندوق کے زور پر دبانے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا۔ برکس ممالک اورجی ٹونٹی ممالک کے دیگر ارکان کو بھی بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا بھارت دنیا کے امن اور انسانی حقوق کا دشمن ہے۔اسے ہر حال میں کشمیریوں لو ان کا بنیادی حق دینا پڑے گا۔بھارت کا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے ناکام ثابت ہوگیا ہے ۔بھارت اقلیتوں کے لئے جہنم بن چکا ہے۔مسلمانوں سمیت  بھارت میں ہر اقلیت غیر محفوظ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن