• news

 مریم نواز کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ارکان کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،پرویز اشرف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے اور سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر  مبارکباد ہے ،اپنے الگ الگ  پیغامات مین سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، محترمہ مریم نواز پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں، محترمہ مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے  نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سید مراد علی شاہ کا تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونا ان پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور اراکین سندھ اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، سید مراد علی شاہ ایک مدبر، زیرک، کہنہ مشق اور متحرک سیاسی رہنما ہیں،سید مراد علی شاہ کا بطور وزیر اعلیٰ سندھ کا چناؤ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا بہترین انتخاب ہے، سید مراد علی شاہ کی قیادت میں پہلے بھی صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے اور مستقبل میں بھی سندھ کی ترقی کا سلسلہ تیزی سے جاری رہے گا، سید مراد علی شاہ محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبہ سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی کی نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن