• news

وفاق‘ پنجاب میں غیر مشروط ساتھ دینگے‘ عبدالعلیم: مریم نواز کو مبارکباد

لاہور ( نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مریم نواز کو ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر اپنی اور پارٹی کی طرف سے مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اْن کی اولین ترجیح ہو گی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اْن کی پارٹی نے وفاق اور پنجاب میں حکومت کا غیر مشروط ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں مریم نواز کے لئے "آل دی بیسٹ"کا ٹویٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن