• news

مریم نواز کی تقریر سن کر لگا ان کا عوام کی نبض پر ہاتھ  ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب اسمبلی میں کی گئی تقریر سن کر لگا کہ ان کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہے جو دیہات میں میونسپل سروسز دینے اور صفائی کی بات کرے گا، میں اس کو سپورٹ کروں گا۔ مجھے برا لگ رہا تھا جب اپوزیشن کے لوگ ایوان میں موجود نہیں تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی ذیلی شق 3 کہتی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے علاوہ کوئی ایک لفظ بھی نہیں بولا جا سکتا، میں آئین و قانون پر چلنے والا ہوں ،اگر اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے تو یقینا انہوں نے آئین کا بائیکاٹ کیا ہے۔ میں نے اپوزیشن والوں کو منانے کے لیے بار بار مسلم لیگ ن والوں کو بھیجا، اب سب کے پاس برابر کے موقع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق تھا لیکن مریم نواز نے انہیں ایوان میں بلانے کے لئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا، اب ایوان میں کوشش کرینگے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن