مالی سال 22-23 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ ڈالا: نیپرا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ برائے مالی سال 23-2022 جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ ڈالا۔ بجلی کمپنیوں نے نقصانات لائن لاسز اور کم وصولیوں کی مد میں کیے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں یونینز کا اثر ورسوخ کم کرنا ہوگا۔نورٹ میں کہا گیا ہے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ناقص ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں پاور سیکٹر اصلاحات میں ناکام رہیں۔