• news

اے این پی وفد کی زرداری سے ملاقات: بلوچستان میں حکومت سازی پر حمایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی سے اے این پی کے نو منتخب ایم پی اے زمرد خان، سینیٹر دائود خان اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق  نے ملاقات کی ، اے این پی کے سینیٹر دائود خان، سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کی جانب سے سینٹ اور صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا، ایم پی اے زمرد خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اے این پی نے  بلوچستان کی حکومت سازی میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان بھی کیا، اس موقعے پر علی مدد جتک اور میر علی حسن بروہی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے سینٹ کے چئیرمین اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ایم پی اے صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ  خالد مگسی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات  کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں سینٹ الیکشن اور صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں ضیاء لانگو، سینیٹر آغا عمر زئی، سینیٹر کہدہ بابر اور میر علی حسن بروہی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن