• news

نگران وزیراعظم نے سرکاری کام روک دیئے، سمریاں منظوری کے بغیر واپس

 اسلام آباد(نیٹ نیوز)  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام کاموں کو روکتے ہوئے منظوری کے لیے اپنے پاس آنے والی سمریاں واپس بھیج دیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے اور حکومت سازی کے مراحل تقریبا مکمل ہونے کے بعد اب تمام سرکاری امور روک دیئے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا  تمام کام اور سمریوں پر فیصلے اب آنے والی حکومت کرے گی۔ انوار الحق کاکڑ نے منظوری کیلئے آئی ہوئی تمام سمریاں واپس بھیج دیں اور کہا  ہم صرف نئی حکومت کی حلف برداری کا انتظار کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا  ہم نئی حکومت کو اپنے کاموں اور منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن