• news

مریم نواز عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں گی: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مریم نواز شریف بطور وزیر اعلی پنجاب، عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کردیں گی۔ مریم نواز شریف صوبے کی ترقی، گڈ گورننس اور عوامی خدمت کا منشور لیکر میدان میں اتری ہیں جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گی۔ شہباز شریف نے مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیراعلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ ایک دور اندیشں ومتحرک سیاستدان اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ مراد علی شاہ صوبہ سندھ کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن