’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود سوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا اہلکار چل بسا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر امریکی فوجی اہلکار نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کی اور ہسپتال میں چل بسا ۔میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر امریکی فوجی اہلکار نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کی، آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دم توڑ گیا۔