• news

 صدر مملکت عارف علوی آئین و جمہوریت سے کھیلنا بند کریں‘ اسلم گل 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں بیٹھا شخص آئین و جمہوریت سے کھیلنا بند کرے‘پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے دو چار کرنیکی خواہش رکھنے والوں کا عوام سخت محاسبہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی مخصوص نشستوں کا بہانہ بنا کر مخصوص مقاصد حاصل کرنے سے باز رہیں، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کی بالا دستی کو سر نگوں کرنیکی ہر سازش و ناکام بنائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن