• news

 فدا عباس زیدی وفادار کارکن پارٹی کا اثاثہ ‘بازیاب کرایا جائے‘ڈاکٹر ضرار 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنوں اور جیالوں نے پارٹی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 21فروری سے لاپتہ  پیپلز یوتھ کے رہنما فدا عباس زیدی کو فوری بازیاب کرائیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں ڈاکٹر ضرار ہوسف،رانا شرافت علی،سیداحمد شاہ،اصغر لودھی عامرسہیل بٹ اور شہناز کنول  نے چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ فدا عباس زیدی جیسے وفادار کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں انکی پر اسرار گمشدگی کا سراغ لگا کر فورآ انہیں بازیاب کرایا جائے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن کی بازیابی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن