• news

 پنجاب کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے‘ ن لیگ کی غیر مشروط حمایت ہوگی: علی حیدر گیلانی

لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہے، مسلم لیگ ن کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی، انھوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہے‘ مرکز کی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکو انتخاب میں ووٹ دیا۔ آئندہ بھی سپورٹ کریں گے، مستقبل میں پاور شئیرنگ کی بات ہوئی تو پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن