سابق جج مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا اجلاس پرسوں ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا اجلاس 29فروری کو ہوگا۔ قاضی فائز عیسی کی زیرصدارت جوڈیشل کونسل اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کی جائے گی۔ریٹائرڈججز سے متعلق کیس زیر التوا ہونے کے باعث کاروائی ملتوی تھی۔