انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ، خاتمہ ہم سب کا قومی اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے:وزارت صحت
اسلام آباد (اے پی پی)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے، پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی، اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے۔ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ پیر سے رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔