• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا سونے کے بھاومیں700روپے  تولہ اضافہ

کراچی ( کامرس رپورٹر )نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر32پیسے کی کمی کے بعد279.57روپے کی سطح سے گھٹ کر 279.25روپے رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر 282.23روپے سے بڑھ کر282.28روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاومیں کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے بھاو بڑھ گئے۔ پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں700روپے کے اضافے سے فی اونس سونا2لاکھ15ہزار800روپے ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت600روپے بڑھ کر1لاکھ85ہزار14روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن