اوکاڑہ: ملازم سویا رہا‘ ٹرین کھلے پھاٹک پر پہنچ گئی‘ راہگیر بال بال بچے
اوکاڑہ (نامہ نگار) ریلوے کا پھاٹک مین دوران ڈیوٹی سویا رہا کہ مال بردار ٹرین مصروف ترین کھلے پھاٹک سے گزر گئی۔ راہگیروں نے بر وقت شور کر کے دو گاڑیوں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کا مصروف ترین ریلوے پھاٹک نمبر ایک پر ریلوے کا پھاٹک مین مبینہ طور پر سو گیا۔ اسی دوران مال بردار ٹرین آ گئی مگر پھاٹک کھلا رہا۔ اس دوران دو گاڑیاں ریلوے پھاٹک کراس کرنے لگی تھیں کہ اچانک راہگیروں نے پھاٹک کھلا اور ٹرین آتے دیکھ کرشور مچا کر دونوں گاڑیوں کو روک لیا۔ عوامی حلقوں نے ریلوے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔