• news

2 نامعلوم نوجوان قتل‘ ایک نعش شرقپور نہر‘ دوسری ایمکو کالونی سے ملی

فیروزوالہ (نامہ نگار)  نامعلوم افراد نے  گولیاں مار کر دو اجنبی نوجوانوں کو  قتل کر کے نعشیں ویران جگہ پر  پھینک دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شیخوپورہ روڈ کی آبادی ایمکو کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو  بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ویران پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ کوٹ عبدالمالک پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی۔ تھانہ شرقپور کی نواحی آبادی لولاں (شرقپور) میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر اجنبی نوجوان 35سالہ کو ہلاک کر دیا۔  لاش نہر میں پھینک دی۔ شرقپور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے نعش ہسپتال بھجوا دی تاہم دونوں مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن