• news

سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ

کراچی(این این آئی) سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے حکومتی فیصلے سے ریونیو میں اضافہ جبکہ کھپت میں کمی ہوئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 2022-23 کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مجموعی وصولی میں ٹاپ ٹین سیکٹرز کا حصہ94فیصد ہے، ان میں سگریٹ40 فیصد شیئر کیساتھ سرفہرست، سیمنٹ 18.7فیصد شیئر کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں سگریٹوں کے شیئر میں اضافے کی وجہ اس کی شرح میں اضافہ ہے جس کے نتیجے میں سگریٹوں کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن