افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ، 15افراد ہلاک،2 زخمی
اوگاڈوگو(این این آئی)افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر ایک حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ برکینا فاسو کے صوبے اوڈلان کے گاوں ایساکانے میں عبادت کے دوران ہوا۔