• news

پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل نہیں کئے جارہے: ترجمان و زیراعلیٰ آفس

لاہور( نوائے وقت رپورٹ)ترجمان چیف منسٹر آفس نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل نہیں کئے جارہے۔تعلیمی بورڈز کو ایک ہی صوبائی بورڈ بنانے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا حکم نہیں دیا۔ تعلیمی بورڈز کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوااور نہ ہی مریم نواز شریف نے ہدایت جاری کی۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر کی تصدیق نشر کرنے سے پہلے کر لی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن