• news

بنک آف امریکہ نے پاکستانی ڈالر بانڈ کا درجہ بڑھا کر ہیوی ویٹ کر دیا

کراچی (کامرس رپورٹر) بنک آف امریکہ نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھا کر ہیوی ویٹ کردیا ہے۔ بینک آف امریکہ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈ کا بھائو مارکیٹ کے بھائو سے زیادہ ہے۔ امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن نے سیاسی بے یقینی کم کی ہے، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہیں۔ پاکستان کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بانڈ کی قیمت پر ایس اینڈ پی کی ریٹنگ بہتری کی توقعات کا اثر بھی ہوگا۔ مارکیٹ کی نظریں البتہ کابینہ کے انتخاب پر رہیں گی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2026 کے لیے پاکستان کے بانڈ کا بھائو اس وقت 77 ڈالر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن