• news

  لاہور ہائیکورٹ منی لانڈرنگ کیس مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت  دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری 

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانتیں منسوخ کروانے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت لاہورہائی کورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے شریک ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت عالیہ نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن