بانی پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹے پاکستان سمیت دینا بھر میں آزادی اظہار آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کے سوال پر ردعمل میں کہا کہ صرف اتنا کر سکتا ہوں یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔