پاکستان امن پسند ملک، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ’’ کے پانچ سال مکمل ہونے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیغام جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارت کے دعوؤں کو جھوٹا اور غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا۔انوار الحق کا کہنا تھا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛ ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔