• news

مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پرن لیگ کی خواتین ارکان کا پنجاب اسمبلی کے سامنے جشن 

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے جشن منایا۔اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی گئی ، خواتین اراکین نے مریم نواز کی تصویر والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی سربراہی میں خواتین نے مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی اور دیکھو دیکھو کون آیا شیر شیر آیا کے نعرے لگائے ۔ جشن منانے والوں نے مریم نواز کی وزیر اعلی بننے کی خوشی میں مٹھائی بھی کھائی۔اس موقع ہر کنول لیاقت نے کہا کہ مریم نواز وزیر اعلی پنجاب نہیں بنیں بلکہ ہر خاتون خود کو وزیر اعلی تصور کررہی ہے، آج ہر خاتون خوش ہے کہ مریم نواز وزیر اعلی بنی ہیں، سب طبقات کو امید ہے کہ مریم نواز امید سحر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن