• news

 فیصل واڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے:عظمیٰ بخاری

لاہور( نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ واڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے۔ خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں، خود کونسلر نہیں بن سکتا،اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ بے تکی بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان جیسے لوگ ماضی بن چکے ڈپریشن میں بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن