• news

عوام میں انتخابات پر مایوسی ہے، حکومت چلانا مشکل ہوگا: شاہد خاقان عباسی 

 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام میں انتخابات پر مایوسی ہے، حکومت چلانا مشکل ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ سب جماعتوں کو ملا کر قومی حکومت بنائی جائے۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کیا انتخابات شفاف ہوئے، عوام مطمئن ہوں گے؟۔انہوں نے کہا کہ عوام میں انتخابات پر مایوسی ہے، حکومت چلانا مشکل ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ سب جماعتوں کو ملا کر قومی حکومت بنائی جائے۔انہوںنے کہاکہ معاملات ایسے ہیں کہ سب مل بھی جائیں تو کسی کے بس کی بات نہیں، سپورٹ کرنے والے بھی حکومت میں نہیں بیٹھ رہے، معاملات کیسے چلیں گے، سیاستدان ملکی مفاد سامنے رکھیں تو آپشن سامنے آجائیں گے۔ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، یہ ملک دشمنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن