• news

2 مارچ کو احتجاج ہو گا‘ عامر ڈوگر سپیکر‘ جنید خان کو ڈپٹی نامزد کیا ہے: عمر ایوب 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے گزشتہ کئی ماہ سے اڈیالہ جیل کے باہر مورچہ سنبھالا ہے۔ میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے وہ پر اعتماد ہیں۔ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا ہے۔ ایک جنبش قلم سے ہماری نشستوں پر ضرب لگا دی ہے۔ دو مارچ پورے پاکستان میں دیگر جماعتوں کے ساتھ احتجاج کریں گے۔ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے۔ کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا۔ ہمارے امیدوار کو ایم این اے کا کارڈ تک ایشو ہوا تھا۔ ہم لوگ عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے۔ عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے لئے قومی اسمبلی میں مالاکنڈ سے جنید خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے۔ ہمارے پاس فارم45 موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن