• news

لیسکو کا بجلی چووروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،17 ہزار 666ملزم گرفتار 

لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چووروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور167 روز میں17 ہزار 666ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ترجمان لیسکو کے مطابق  مجموعی طور پر 57 ہزار806ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،53 ہزار333کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ66 لاکھ 59 ہزار409یونٹس چارج کئے گئے جن کی قیمت 2ارب 93 کروڑ41 لاکھ86 ہزار637روپے بنتی ہے ۔ترجمان کے مطابق24گھنٹوں میں 402 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئیاور154 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔  پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17 کمرشل،2زرعی اور383 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو3 لاکھ55 ہزار613یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت1کروڑ7 لاکھ35 ہزار551روپے بنتی ہے ۔بھاٹی گیٹ ،ٹبہ سٹی،شاہدرہ ٹائون اور فیکٹریا ایریا شاہدرہ میں ملزمان کو فی کس ایک ، ایک لاکھ روپے جرمانے کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن