مریم نواز باصلاحیت لیڈر‘عوامی امنگوں پرپورا اتریں گی: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا اعزاز حاصل کرکے مریم نواز نے نئی تاریخ رقم کی ہے وہ باصلاحیت لیڈر ہیں جو عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوں گی صوبہ کے عوام کی ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں جنہیں پورا کرنے کیلئے نئی پنجاب حکومت ان شاء اللہ بھرپور کردار ادا کرے گی، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پنجاب کے عوا م کو مریم نواز کی صورت میں بہترین قیادت میسر آئی ہے جوعوام کی محرومیوں کے خاتمہ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں وہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گی اورپنجاب کو ترقی کی دوڑ میں نمایاں مقام دلوائیں گی ، مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے سے پنجاب کے عوام میں پائی جانے والی خوشی یقینا قوم کی امیدوں کے بار آور ہونے کی نوید ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے نواز لیگ کو دیئے گئے مینڈیٹ سے نئی تشکیل پانے والی حکومت درپیش مسائل و بحرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہو گی اورصوبہ کی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔