• news

صدر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری واپس کر کے آئین سے انحراف کیا: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی شروع دن سے وفاق کی بجائے آئینی عہدوں پر نفاق کی علامت بن رہے ہیں۔ صدر عارف علوی نے نومنتخب قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی سمری واپس کرکے آئین سے انحراف کیا‘ ان کیخلاف آئین کا آرٹیکل 6کے تحت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ اختر ڈار نے کہا کہ صدر پاکستان انتشار پھیلانے والے عمران خان کے ورکر ہیں‘ ان سے اچھے کی امید کیسے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عمران خان گروپ پی ٹی وی، پارلیمان پر حملہ، گھیراؤ جلاؤ کرکے اقتدار میں آیا اور فارغ ہونے کے بعد جناح ہاؤس اور اداروں پر حملے کرتا ہوا چلا گیا۔ مگر آج پھر یہ ٹولہ ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن