الخدمت فاؤنڈیشن نے 21 ارب 49 کروڑ فلاحی کاموں پر خرچ کئے: ڈاکٹرحفیظ الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن نے سال 2023 میں 21 ارب 49 کروڑ فلاحی کاموں پر خرچ کئے۔ یتیم بچوں، طلبہ وطالبات، مریضوں، ایمرجنسی ڈیزاسٹر و دیگر شعبوں میں 2 کروڑ 5 لاکھ افراد کی خدمت کی گئی۔ 39 ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹرز کے ذریعے الخدمت کے 67ہزار رضاکاروں نے 6 لاکھ 25 ہزار متاثرین کو ریلیف پہنچایا گیا۔