مولانا اکرم کشمیریؒ علم و عمل کے پیکر،جید عالم دین تھے: مولانا سیف الرحمن مہند
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مونا سیف الرحمن مہند نے ملک کے نامور جیدعالم دین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے سینئر استاذ مولانا محمد اکرم کشمیریؒ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد اکرم کشمیری علم و عمل اور امانت و دیانت کے پیکر جیدعالم دین تھے۔ ان کی تمام زندگی درس و تدریس، دین کی خدمت، اسلام کی اشاعت اور جامعہ اشرفیہ لاہور کی تعمیر و ترقی میں گزری۔