صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور(خبرنگار) ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں شہر بھر صفائی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہیں۔ صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔آپریشنل گاڑیوں کی فیلڈ میں انسپکشن، فلیٹ منیجرز اور ڈرائیورز کو گاڑیوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے اور تمام کمرشل مارکیٹس کے کنٹینرز صبح 9 بجے تک کلیئر کروانے کی ہدایات جاری کیں۔