• news

وفاقی محتسب کا فیصل آبادچیمبر آف کا مرس اور سیلا نی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ    

 لاہور(نیوز رپورٹر)وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ کا روباری حضرات اور صنعتکار پا کستا نی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو بڑی تعداد میں روزگار فرا ہم کرتے ہیں اور اس سے ملکی معیشت کا پہیہ گھو متا ہے۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روز فیصل آ باد چیمبر آف کا مر س وانڈسٹر ی میں شکا یات ڈیسک کے قیام کے موقع پر منعقدہ ایک تقر یب سے مہمان خصو صی کے طور پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ تقر یب میں صنعت وتجارت سے متعلق اہم شخصیات نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ پا کستا ن کی معا شی ترقی میں صنعت و تجارت کے اہم کردار کے پیش نظر ہم ان کے مسا ئل کے فو ری حل پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں۔ وفاقی اداروں کی بد انتظا می کیخلاف کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کیلئے ہما رے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن