مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے پر صوبہ پنجاب میں ترقی کا دور شروع ہو گا:پنجاب ٹیچرز یونین
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، اسلم گھمن ،چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، مصطفی وٹو و دیگر نے مریم نواز شریف کو صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ اور ملک احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے پر صوبہ پنجاب میں ترقی کا دور شروع ہو گا۔ امید ہے مریم نواز اور ملک احمد خان اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسئلہ لیو انکیشمنٹ رولز میں نگران دور حکومت میں کی گئیں غاصبانہ ترامیم کے خاتمے کیلئے اولین فرصت میں اقدامات اٹھائیں گے ان ظالمانہ ترامیم کے خاتمے سے سرکاری ملازمین کو معاشی تحفظ ملے۔