• news

پراپرٹی ٹرانسفر کو پی ایل آر کے پلس پراجیکٹ کیساتھ لنک کر دیا جائیگا:کمشنر 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ’’پلس‘‘ کی ٹیم اور ڈائریکٹر آئی ٹی ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں پراپرٹی ٹرانسفر و ویری فکیشن سے متعلقہ ریفارمز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر پراپرٹی ٹرانسفر، ادائیگی اور ریکارڈ کی ویری فکیشن کے سسٹم کو پلس کے ساتھ انٹیگریٹ کیا جائے گا۔ مستقبل میں ایل ڈی اے میں پراپرٹی ٹرانسفر کو پی ایل آر کے پلس پراجیکٹ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ انٹیگریشن سے ای رجسٹری، سب رجسٹرار ویری فکیشن، اونرشپ ویری فکیشن میں شہریوں کو سہولت ملے گی۔ آئی ٹی بیسڈ اصلاحات کا مقصد شہریوں کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ا یل ڈی اے ون ونڈو سیل کی ورکنگ میں مزید ریفارمز لائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ندیم اختر زیدی، غفران احمد، رابعہ ریاست، آئی ٹی سپیشلسٹ پی ایل آر اے،چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر آئی ٹی اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن