سٹاک مارکیٹ میں مندا،سرمائے میں 42ارب20 کروڑروپے سے زائدکی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روزکاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعد مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ 100انڈیکس 63300کی سطح سے نیچے آگیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 42ارب20 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب روپے کی سطح سے گر کر90کھرب کی سطح پر آگیا جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت9.47فیصد کم رہا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔