11 سالہ بچہ گھر میں جھلس کر جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)شادباغ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی سے 11 سالہ فیضان جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔متوفی فیضان شکیل کمرے میں سو رہا تھا۔شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ خوفزدہ فیضان شکیل کمرے سے باہر نہیں نکل سکا اور جھلس کر جاں بحق ہوگیا ۔