• news

جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا مولانا شکیل الرحمن ناصر کے بیٹے کے قتل پر اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبیداورمولانا حافظ مجیب الرحمن نے جماعت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر کے نوجوان بیٹے حافظ عبدالرحمن ناصر کے مظلومانہ قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے کہا مقتول حافظ عبدالرحمن انتہائی متقی، پرہیزگار، نیک سیرت اور صالح نوجوان تھا۔مطالبہ کیا کہ حکومت مقتول حافظ عبدالرحمن ناصرکے سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے ۔وہ مرحوم کے خاندان و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن