محمد رضوان کی کپتانی لاجواب ہے: ڈیوڈ ملان
لاہور)سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے بیٹرڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی کپتانی لاجواب ہے۔ ملتان ہمارا لیے بطور ٹیم اچھا رہا۔ آئندہ ایک دو میچز جیت کر پلے آف میں اپنی جگہ پکی کریں گے،لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے آخری دو ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔لاہور قلندرز کے پاس اچھے میچ ونرز ہیں، انہیں ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ محمد رضوان کی کپتانی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی کپتانی لاجواب ہے،وہ مقامی اور غیرملکی کھلاڑیوں کو بہترطریقے سے سنبھال رہے ہیں، امید کرتا ہوں محمد رضوان کی کپتانی فلیٹ پچز پر بھی اچھی رہے گی۔ ملتان سلطانز سمیت تمام فرنچائزز بہت اچھی ہیں، ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے میرا بہت خیال رکھا ہے۔